اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق موصل کو آزاد کرانے کے لئے فوج اور عوامي رضا کار فورس کے مشترکہ آپريشن ميں عراقي فضائيہ کے جنگي طيارے بھي حصہ لے رہے ہيں - رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ اس آپريشن ميں ، موصل کے مشرق ميں واقع شہر الخازر کو داعش کے قبضے سے آزاد کراليا گيا ہے - رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ اسي طرح تکريت کے جنوب مشرق ميں واقع شہر الدور کو داعش سے آزاد کرانے کي تياري بھي مکمل ہوگئي ہے اور عنقريب آپريشن شروع ہوجائے گا -
اسي کے ساتھ کرکو ک کے ايک اعلي عہديدار نے بتايا ہے کہ صوبہ صلاح الدين ميں طوز خرماتو شہر کے قريب، البشير نامي گاؤں بھي داعش کے قبضے سے آزاد کراليا گيا ہے -
عراقي فوج نے اعلان کيا ہے کہ صوبہ الانبار کا شہر الحديثہ بھي عنقريب داعش کے قبضے سے آزاد کراليا جائے گا -
ادھر صوبہ بابل کے علاقے جرف الصخر کے اطراف ميں ، ايک کارروائي ميں داعش کے بياليس دہشتگرد مارے گئے - ادھر تکريت کے جنوب ميں واقع شہر الضلوعيہ ميں ايک بم دھماکے ميں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور سات زخمي ہوگئے.
.......
/169